کرناٹک :بی جے پی کے دلت ایم پی کو گاؤں میں داخل ہونے نہیں دیا گیا

   

بنگلورو ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے موضع گلہارٹی میں بھید بھاؤ اور ذات پات کا مسئلہ پیدا ہوا ہے ۔ یہاں پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اے نارائن سوامی کو داخل ہونے نہیں دیا گیا ۔ اس دیہات کے لوگوں نے بی جے پی ایم پی جو درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھتے ہیں اس علاقہ کا دورہ کر رہے تھے لیکن انہیں گاؤں میں آنے نہیں دیا گیا۔ لوگوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں دیرینہ روایت رہی ہے کہ یہاں کوئی بھی دلت داخل نہیں ہوسکتا۔ اس طرح کے واقعات کبھی ہماری تاریخ میں نہیں ہوئے ہیں کہ ہم دلتوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں دیتے۔ بی جے پی کے چتردرگ کے رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یہاں پر دیہی عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے گئے تھے۔