کرناٹک حکومت محفوظ ، ارکان اسمبلی کا استعفیٰ ، بی جے پی کی سازش

   

بنگلورو۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ارکان اسمبلی کا استعفے کے ایک دن بعد کرناٹک کانگریس ناراض ارکان سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ۔ جے ڈی ایس مخلوط حکومت محفوظ ہے اور ان استعفوں سے متاثر نہیں ہے جبکہ اس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ برسراقتدار پارٹی نے کرناٹک کی مخلوط حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے سازش کرتے ہوئے کانگریس کے ارکان اسمبلی کو لالچ دیا ہے۔

مودی کے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں
نئی دہلی۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی برسراقتدار پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے سلسلہ وار ملاقاتیں منعقد کریں گے۔ انہیں 7 زمروں میں تقسیم کیا جائے گا ، جن میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی شامل ہوں گے ۔ پارلیمنٹ میں مختلف مسائل کو موضوع گفتگو بنانا ان ملاقاتوں کا اہم ایجنڈہ ہوگا جس میں ان زمروں کے مرکزی وزراء بھی شرکت کریں گے۔