جے ڈی (ایس) کے تین باغی اراکین اسمبلی اے ایچ وشواناتھ(ہنسور) این نارائنہ گوڑا(کے آر پیٹی) اور گوپالیا(مہالکشمی لے اؤٹ) ہیں۔
بنگلورو۔ایک درجن سے زائد کے قریب کانگریس اور جنتادل سکیولر(جے ڈی ایس) کے باغی اراکین اسمبلی کو ان کے استعفیٰ واپس لینے کے منانے کا اتوار مصروف ترین دن رہا ہے تاکہ کرناٹک میں تیرہ ماہ پرانی اتحادی حکومت کوبچایاجاسکے‘ اتوار کے روز ایک عہدیدار نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
کانگریس‘ جے ڈی ایس کے ایک ترجمان نے ائی اے این ایس سے بتایا ہے کہ ”دوپارٹیوں کے سینئر قائدین باغیوں کی ناراضگی کو دور کرنے اور استعفوں سے دستبرداری کو یقینی بنانے کے لئے بات کررہے ہیں۔
تاہم یہ لوگوں کو ان سے رابطہ نہیں ہورہا ہے کیونکہ ہفتہ کی رات کو ان میں سے 10ممبئی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں“
کانگریس دفتر کے اسٹیم پارٹی یونٹ انچارج کے سی وینو گوپال بغاوت کی وجہہ سے پیدا شدہ حالات کے حل کے لئے کانگریس مقننہ پارٹی کے لیڈر سدارامیہ‘ ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشوارا اور ریاستی صدر ایشور کھانڈرای کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے سے بات کررہے ہیں۔
مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ”وینوگوپال نے سینئر باغی رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی سے بات کی اور انہیں بھروسہ دلایا کہ ان کے تشویش دور کی جائے گی اور مشورہ دیاکہ وہ استعفیٰ واپس لے لیں۔
ریڈی نے بھی اصرار کیاکہ وہ دیگر باغیوں سے بات کریں اور استعفیٰ واپس لینے کے لئے رضا مند کریں گے“۔
کانگریس کے نو جبکہ جے ڈی ایس کے تین اراکین اسمبلی نے ہفتہ کے روز اسپیکر اسمبلی کے آر رمیش کمار کو یہ کہتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیاکہ اتحادی حکومت کی قیادت پر انہیں بھروسہ نہیں ہے۔
کانگریس کے نواراکین اسمبلی کچھ اس طرح ہیں پرتاب گوڑا پٹیل(ماسکی)‘ بی سی پٹیل(ہیرکیرور)‘ رمیش جرکی ہولی(گوکاک)‘ شیوا رام ہیبر(یلا پور)‘ مہیش کوماتھالی(اتھانی)‘ رام لنگا ریڈی(بی ٹی ایم لے اؤٹ)‘
ایس ٹی سوماشیکھر(یشونت پور)‘ مونرتھا(آر آر نگر) اور ایس این سبا ریڈی(کولور میں کے جی ایف)۔جے ڈی (ایس) کے باغی تین اراکین اسمبلی اے ایچ وشواناتھ(ہنسور)‘
این نارائن گوڑا(کے آر پیٹی) اور گوپالیا(مہالکشمی لے اؤٹ) شامل ہیں۔ کانگریس کے باغیو ں میں سوما شیکھر او رمونرتھا سدارامیہ کے قریبی ہیں جوانہیں دوبارہ چیف منسٹر بنانا چاہتے ہیں۔
سابق کی حکومت جب 2013-2018تک سدارامیہ چیف منسٹر دونوں وزرات کے عہد ے پر فائز رہے ہیں۔ پارٹی ترجمان رامیش بابو نے ائی اے این یس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ
”جے ڈی ایس کے پارٹی صدر ایچ ڈی دیوی گوڑا نے پارٹی کے نومنتخبہ ریاستی صدر کے کے کمارا سوامی اور پی ڈبلیوڈی منسٹر اے ڈی راوانا سے بات چیت میں کہا ہے کہ باغیوں گوپالیا او رنارائنہ گوڑ سے استعفیٰ واپس لینے لگائیں“۔
اتوار کی رات کو چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی کی اتوار کے روزامریکہ سے خانگی دورے کے بعد واپسی کاانتظار کررہے ہیں تاکہ کانگریس کے کچھ منسٹر کو ہٹاکر ریڈی او رپٹیل کو کابینہ کی توسیع میں شامل کرتے ہوئے بغاوت کے اثر کو کم کرسکیں۔
ہفتہ کے روز اسپیکر نے رپورٹرس سے کہاکہ وہ باغی اراکین اسمبلی کے استعفوں کے معاملے کو منگل کے روز دیکھیں گے‘ جبکہ 12جولائی سے ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس شروع ہونا والا ہے۔
ریاستی سکریٹریٹ میں اسپیکرسے ملاقات نہ ہونے پر مذکورہ اراکین اسمبلی نے گورنر وجو بھائی والا کے دفتر راج بھون پہنچ کراپنا استعفیٰ پیش کیا اور اس کی وجوہات بھی بتائیں