کرناٹک سیلاب متاثرین کو جمعیۃ علماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ، مولانا ارشد مدنی نے کہا- ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں عرب مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا

,

   

جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی کی صدارت میں کل کرناٹک میں میسور سے متصل ضلع گوڈاگوکے سداپور میں منعقدہ اجتماع میں سال 2019 میں آئے تباہ کن سیلاب میں بے گھر ہوئے 30 لوگوں میں سے 16 لوگوں کو مکانات کی چابیاں دی گئیں، ان میں غیر مسلم بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں کے ذریعہ نہیں بلکہ عرب مسلم تاجروں کے ذریعہ پھیلا جن کے کرداروعمل کو دیکھ کرلوگ متاثرہوئے اورانہوں نے کسی ڈر اور لالچ کے بغیر اسلام قبول کرلیا ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں کے ذریعہ نہیں بلکہ عرب مسلم تاجروں کے ذریعہ پھیلا جن کے کرداروعمل کو دیکھ کرلوگ متاثرہوئے اورانہوں نے کسی ڈر اور لالچ کے بغیر اسلام قبول کرلیا