سرکاری اسکول کی دیوار پر متنازع نعرہ تحریر

,

   

کرناٹک: شر پسند عناصر نے سرکاری اسکول کی دیواروں اورکھڑکیوں پر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے تحریر کردئے
ہبلی(کرناٹک): شرپسندوں نے سرکاری اسکول کے دیواروں، دروازوں اور کھڑکیوں پر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے اور”ٹیپوسلطان اسکول“ تحریر کردیا۔ یہ واقعہ ہبلی کے قریب دھاروڈ موضع کے بودرسنگی گاؤں میں پیش آیا۔ اس حرکت پر گاؤں والے بہت ناراض ہوگئے ہیں اور اس حرکت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے خاطی افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہبلی رورل پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی ایس پی ہبلی رامانا گوڑا نے بتا یا کہ جب اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے اسکول پہنچے توانہوں نے دیکھاکہ شر پسندوں نے چاک کے ذریعہ سے اسکول کے دیواروں اور کھڑکیوں دروازوں پر یہ متنازعہ نعرے تحریر کردئے ہیں۔ گاؤں والوں نے ہمیں اس کی اطلاع دی۔ ہم نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔