کرناٹک میں مسلمانوں کو سابقہ تحفظات بحال کئے جائیں

   

مویشیوں کے ذبیحہ ایکٹ میں بھی ترمیم کا مطالبہ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ کی جانب سے چیف منسٹر کو یادداشت روانہ

گلبرگہ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ کے جنرل سیکریٹری جناب افضال محمود نے 17ستمبر کو پولیس پریڈگرائونڈ گلبرگہ میںمنعقدکی گئی ایک تقریب کے موقع پرریاستی وزیر داخلہ پریانک کھرگے کی وساطت سے چیف منسٹرکرناٹک کوایک یادداشت پیش کی ہے جس میں مطالبات کئے گئے ہیں کہ مسلمانوں کے لیے سابق میںفراہم کردہ 2b ریزرویشن( تحفظات ) کو بحال کیا جائیکیوںکہ یہ ریزرویشن سابقہ بی جے پی کی حکومت نے منسوخ کردیا تھا۔دوسرے مطالبات میں اینٹی کیٹل سلاٹر ایکٹ جانوروں کو ذبح کرنے کے قانون میں ترمیم کریں اور 1964 کے مویشیوں کے ذبیحہ ایکٹ میں ترمیم کریں اور سیکشن 17 کو ختم کریں جو نیک نیتی کے بہانہغنڈوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ تیسرے مطالبہ میں اینٹی کنورژن ایکٹ کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ افضال محمودکے بیان کے بموجبنے کانگریس پارٹی کے کرناٹک میں اقتدار میں آنے سے پہلے جو وعدے کئے گئے ہیںان وعدوں پر عمل درآمد کے لیے مسلسل آواز بلند کی جارہی ہے۔ لیکن گزشتہ تین سالوں سے کانگریس حکومت مسلمانوں سے کئیگئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ چونکہ یہ نئی حکومت ہے اور آپ اس کانگریس حکومت کے دوسرے وزیر اعلیٰ ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ وعدے پورے ہوں گے، خاص طور پر 2b ریزرویشن کی بحالی، جس کا وعدہ آپ نے ایک پریس کانفرنس میں بومائی حکومت کے منسوخ کرنے کے فوریبعد کیا تھا۔ لہٰذا ہماری عاجزانہ درخواست ہے کہ کابینہ سے بسوراج بومائی حکومت کی جانب سے 2B ریزرویشن کے پہلے منظور شدہ حکم کو واپس لینے کیلئے GO منظور کیا جائے۔ساتھ ہی، ہم کانگریس کی طرف سے کیے گئے ایک اور وعدے کو پورا کرنے کی درخواست کرتے ہیں، یعنی اینٹی کیٹل سلاٹر ایکٹ میں ترمیم کرنا اور 1964 والا سابقہ قانون بحال کرنا۔ نیز، ایکٹ کے سیکشن 17 کو ہٹانے کی درخواست بھی ہے جو ان لوگوں کو خاص تحفظ دیتا ہے جو جانوروں کی گاڑیاں روک سکیں اور اچھی نیت کے بہانہ جانور لے جانے والوں کے لیے ہنگامہ پیدا کر سکیں۔ اس شق کو فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔ تیسرا، اینٹی کنورژن ایکٹ کو منسوخ کیا جائے جو کسی بھی شخص کو دھمکانے کی اجازت دیتا ہے جو جان بوجھ کر اپنا مذہب تبدیل کر رہا ہو اور پولیس کو اس شخص کے حامی پر جرم تراشنے کا موقع دیتا ہے۔ اس لیے، ہم تمام ارکان و عہدہ داران جائینٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ مطالبہ کرتے ہیں کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے کیے گئے وعدے جلد پورے کیے جائیں۔