کرناٹک میں نابالغ لڑکی کی خودکشی کے معاملے میں بی جے پی لیڈر گرفتار

,

   

خودکش نوٹ میں متوفی نے الزام لگایاکہ نتیش نے محبت کرنے کی جھوٹی بات کہی تھی۔اس نے یہ بھی کہاکہ اس نے اسے بھی دھوکہ دیا او رہراساں کیاہے۔
چیکمنگلور۔ پولیس نے پیر کے روز بتایاکہ کرناٹک کے ضلع چیکمنگلور میں ایک نابالغ لڑکی کی مبینہ خودکشی کے معاملے بی جے پی کے ایک 25سالہ کارکن کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

اپنے خودکش نوٹ میں 17سالہ متوفی نے ملزم نتیش کو اس انتہائی اقدام کا اس کو فیصلے لینے پر مجبورکرنے کا ذمہ دار ٹہرایاہے۔ پری یونیورسٹی کالج کی ایک اسٹوڈنٹ جس نے کیڑے کش دوا پی لی تھی ایک اسپتال میں 14جنوری کے روز فوت ہوگئی تھی۔

خودکش نوٹ میں متوفی نے الزام لگایاکہ نتیش نے محبت کرنے کی جھوٹی بات کہی تھی۔اس نے یہ بھی کہاکہ اس نے اسے بھی دھوکہ دیا او رہراساں کیاہے۔

دپتی نے کیڑے کش دوا 10جنوری کے روز پی تھی اور اس کو منگلورو کے اے جے اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔ ابتداء میں متوفی کے فیملی ممبرس او رررشتہ داروں نے الزام لگایاتھا کہ کودر مکھ پولیس کے دائرے اختیار ملزم فرد کے خلاف ایف ائی آر درج نہیں کررہا ہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس کی مداخلت کے بعد ایک شکایت ملزم کے خلاف درج ہوئی ہے۔ والدین نے پولیس پرزوردیاکہ ملزم کے خلاف پی او سی ایس او ایکٹ کے دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نتیش اورمتوفی کے درمیان میں جھگڑا ہوا تھا اور وہ اس کے فون کالس لینا بند کردیاتھا۔ تاہم اب بھی پولیس کا یہی کہنا ہے کہ تحقیقات کے ذریعہ ملزم پر لگائے گئے الزامات کا پتہ لگاجائے گا۔