کرناٹک میں نابالغ ہندو لڑکی کے ساتھ گھوم رہے مسلم نوجوان کی پیٹائی

,

   

دکشانہ کناڈا۔ایک مسلم نوجوان کو مبینہ مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیاکیونکہ وہ کرناٹک میں جمعہ کے روز دکشانا کناڈا ضلع میں ایک مذہبی مقام کے مرکز کے قریب نابالغ ہندو لڑکی کے ساتھ گھوم رہا تھا۔ پولیس کے بموجب قدبا تعلقہ کے کوکی مذہبی مرکز کے پاس میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔

مذکورہ نوجوان جس کی شناخت کالو گونڈی کے رہنے والے افید کے طورپر ہوئی ہے اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔ کوکی سبرامنیا بس اسٹاپ پر ہندو لڑکی کے ساتھ جب اس نوجوانوں کو دیکھا تو لوگوں کے ایک گروپ نے اس پر حملہ کردیاتھا۔

پھر کماردھیرا تک اس کاتعقب کیا اور پھر اس پرحملہ کیاتھا۔ متاثرہ کے شکایت پر سبرامنیا پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیاہے۔

لڑکی کے والد نے بھی اس کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے اور پولیس نے پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاہے۔