بنگلورو۔ 24 مئی (یواین آئی) کرناٹک حکومت نے اطلاع دی ہے کہ اس سال اب تک ریاست میں کورونا کے کل 35 فعال کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 32 صرف بنگلورو شہر میں درج کیے گئے ہیں۔ خوش قسمتی سے ، اس مہلک وائرس سے تاحال کسی کی جان نہیں گئی ہے ۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ 20 دنوں میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ مناسب طرز عمل (سی اے بی ) پر سختی سے عمل کریں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ۔ محکمہ صحت نے حاملہ خواتین، بچوں، کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو محتاط رہنے ، بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے ، اور باقاعدگی سے ہاتھ دھونے یا سینیٹائزر کے استعمال کا مشورہ دیا ہے ۔