کرناٹک میں 200 یونٹ فری برقی، کا نگریس کا وعدہ

   

بیلگاوی : کرناٹک میں کانگریس نے آج یہاں سے اپنی بس ریالی ’’پرجا دھوانی‘‘ شروع کی اور تمام گھروں کو ہر ماہ 200 یونٹ فری الیکٹریسٹی کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کو بے نقام کرنے اور 2023ء کے اسمبلی انتخابات میں جیتنے کیلئے شروع کردہ اپنی مہم کے تحت سینئر کانگریس قائدین بس کے ذریعہ سفر کریں گے اور جملہ 20 اضلاع کا احاطہ کریں گے۔ کانگریس نے اعلان کیا کہ اسمبلی انتخابات جیتنے پر مفت برقی دی جائے گی۔