سابق چیف منسٹر نے کہاکہ وہ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
بنگلورو۔ریاستی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کرناٹک چیف منسٹر کی حیثیت سے بسواج بومائی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیاہے۔ راج بھون میں گورنر تھاور چند گہلوٹ کو بومائی نے اپنا استعفیٰ پیش کیاہے‘ اس کے موقع پر ان کے ہمراہ بی جے پی کے سینئر قائدین بھی موجود تھے۔
استعفیٰ پیش کرنے کے بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر نے کہاکہ وہ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔انہو ں نے مزیدکہاکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے معیشت کو نقصان پہنچائے بغیرہم ایک اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے کام کریں گے۔
پچھلی مرتبہ ہمیں 104سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ اس مرتبہ ہمیں زیادہ ووٹ تناسب ملا ہے‘ سیٹیں کم ہوئی ہیں“۔
سابق چیف منسٹر نے کہاکہ ”شکست تو شکست ہوتی ہے۔خود جائزہ لیاجائے گا اورغلطیوں کی اصلاح کی جائے گی“۔
بومائی نے کہاکہ ”ہم ایک قومی پارٹی ہیں۔ ہم صرف الیکشن کے لئے کام نہیں کرتے۔ ہم قوم کی تعمیرکے لئے کام کرتے ہیں۔
مذکورہ لوک سبھا الیکشن اگلے 8سے 10میں ائیں گے۔ہم پارٹی کی تعمیر کریں گے۔ یہ نتائج لوک سبھا انتخابات کے لئے گنتی میں نہیں آتے ہیں“۔