کرناٹک کابینہ میں توسیع، 24ارکان کو عہدہ کا حلف دلایا گیا

,

   

قلمدانوں کی تقسیم، چیف منسٹر کے پاس فینانس اور جی پرمیشور کو وزارت داخلہ

بنگلورو :کرناٹک میں کانگریس حکومت بننے کے ایک ہفتہ بعد آج کابینہ کی توسیع کا عمل انجام پایا۔ 27 مئی کو 24 نئے اراکین اسمبلی نے عہدہ وزارت کا حلف لیا۔ 20 مئی کو وزیر اعلیٰ سدارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت 10 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا، اس طرح اب مجموعی طور پر کرناٹک حکومت میں 34 وزراء ہو گئے ہیں۔آج جن 24 لیڈروں کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا ہے ان میں 6 لنگایت، 4 ووکالیگا، 3 درج فہرست ذات، 2 درج فہرست قبائل اور 5 کروبا، راجو، مراٹھا و موگاویرا طبقہ سے شامل کئے گئے ہیں۔ اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ کانگریس لوک سبھا انتخاب سے قبل کسی بھی طبقہ کو مایوس نہیں کرنا چاہتی۔ نئی حکومت پہلے دن سے ہی پوری طرح سرگرم دکھائی دے رہی ہے۔ آج 24 کابینہ وزرا کو راج بھون میں حلف دلایا گیا اور پھر ان کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم بھی کی گئی۔ گورنر تھاورچند گہلوت نے نومنتخب وزراء￿ کو حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدارمیا، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور اسپیکر یو ٹی قادر نے نئے وزرا کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں وزرائمیں محکموں کی تقسیم کر دی گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارمیا وزارت مالیات خود دیکھیں گے، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو آبپاشی اور بنگلورو سٹی ڈیولپمنٹ محکمہ ملا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے اپنے پاس کابینہ امور، انٹلیجنس، پرسنل اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمس و محکمہ اطلاعات بھی رکھا ہے۔ جی پرمیشور کو محکمہ داخلہ دیا گیا ہے۔ ایس ایچ کے پاٹل کو لاء اینڈ پارلیمنٹ افیئرس، کے اے منیپا کو فوڈ اینڈ سول سپلائی و کنزیومر افیئر دیا گیا ہے۔ اسی طرح پریانک کھرگے کو دیہی ترقی و پنچایت راج محکمہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک میں حکومت تشکیل پانے کے ایک ہفتہ بعد آج کابینہ کی توسیع ہوئی۔ آج جن اراکین اسمبلی کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا ان کے نام ہیں ایچ کے پاٹل، کرشنا بائریگوڑا، این چیلووارائے سوامی، کے ونکٹیش، ایچ سی مہادیوپا، ایشور کھنڈرے، کیاتھاسندرا این راجنا، دنیش گنڈو راؤ، شرن بسپا درشناپور، شیوانند پاٹل، تماپور رامپا بلپا، ایس ایس ملکارجن، تنگدگی شیوراج سنگپا، شرن پرکاش رودرپا، پاٹل منکل ویدیہ، لکشمی آر ہیبلکر، رحیم خان، ڈی سدھاکار، سنتوش ایس لاڈ، این ایس بوسی راجو، سریش بی ایس، مدھو بنگارپا، ڈاکٹر ایم سی سدھاکر اور بی ناگیندر ۔ کرناٹک کی نئی کابینہ میں 9 وزیر پہلی مرتبہ شامل ہوئے ہیں ۔ نئی کابینہ میں ایک خاتون اور دو مسلم وزیر بھی ہیں ۔