کرناٹک کے سابق وزیر ڈاکٹر نیتن راوت بھارت جوڑو یاترا میں زخمی

   

راہول گاندھی اور ملیکارجن کھرگے نے فون پر عیادت کی
حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران پولیس کے نامناسب رویہ سے مہاراشٹرا کے سابق وزیر برقی ڈاکٹر نیتن راوت زخمی ہوگئے۔ نیتن راوت کو حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جن کی دائیں آنکھ پر زخم آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یاترا کے دوران تلنگانہ پولیس کے ایک عہدیدار نے انہیں دھکہ دیا جس کے نتیجہ میں وہ زمین پر گر گئے۔ انہوں نے اپنے سر کو بچانے کی کوشش کی تاہم آنکھ کے اوپری حصہ میں انہیں زخم آیا۔ ان کے ہاتھ اور پیر پر بھی خراش آئی ہے۔ راہول گاندھی کے استقبال کیلئے ہجوم کی آمد کے موقع پر ہلکی سی بھگدڑ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ راہول گاندھی نے فون پر ڈاکٹر نیتن راوت سے بات چیت کی اور صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں نے عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر کانگریس ملیکارجن کھرگے اور جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے بھی فون پر عیادت کی۔ تلنگانہ کانگریس ایس سی ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین این پریتم اور نظام الدین نے ڈاکٹر نیتن راوت کو خانگی ہاسپٹل منتقل کیا۔ سینئر قائدین کے راجو، بھٹی وکرامارکا، عمران پرتاپ گڑھی، ونیت پونیا، سرینواس پرساد، کنہیا کمار، شریف خاں اور دوسروں نے ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی۔ر