کرنل بی سنتوش بابو کے پسماندگان کو حامد محمد خاں کا پرسہ

   

حیدرآباد۔ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے امیر مولانا حامد محمد خاں کی قیادت میں ایک وفد نے سوریا پیٹ پہنچ کر کرنل بی سنتوش بابو کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔ انہوں نے لداخ میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں کرنل سنتوش بابو کی ملک کیلئے قربانی پر خراج پیش کرتے ہوئے پسماندگان کو پرسہ دیا اور اظہار تعزیت کیا۔ وفد نے افراد خاندان اور والدین سے بات چیت کی۔ مولانا حامد محمد خاں نے کہا کہ ملک اور بالخصوص تلنگانہ کی عوام کرنل سنتوش بابو کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی جنہوں نے سرحد کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے چین کی دراندازی اور ہندوستانی افواج پر حملہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علاقائی سالمیت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے۔