کرن کھیر بلڈ کینسر سے متاثر

   

ممبئی : اداکار انوپم کھیر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سے سیاستداں بننے والی کرن کھیر کے بلڈ کینسر سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرن کھیر کا علاج جاری ہے اور وہ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گی ۔ کرن کھیر کی تشخیص کی گئی تو ان کے خون میں کینسر کی علامتیں پائی گئیں ۔ ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کردیا ہے۔