بنگلورو۔کرونا وائرس کے وباء کے ملک میں پھیلنے کے ساتھ ہی کرناٹک ہائی الرٹ پر ہے۔ طبی سہولتیں اور مراکز ضلعی سطح پر قائم کئے گئے ہیں جس کے ذریعہ آنے والے مسافرین کی جانچ کرسکیں تاکہ ان کے ذریعہ یہ جان لیوا وباء نہیں پھیل سکے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر گھر جاکر طبی جانچ کی بھی مہم شروع کی گئی ہے جس کے ذریعہ اس عالمی وباء کے اثر کو کم کیاجاسکے۔
ان تشویش ناک حالات میں ریاست کرناٹک کے شہر بھٹکل سے ایک چونکا دینے والی خبر ائی ہے جس میں چار مسلم نوجوان جو حال ہی میں دوبئی سے واپس لوٹے ہیں او دعوی کیاجارہا ہے کہ انہوں نے اسلام کی عدم اجاز ت کا حوالہ دے کر طبی جانچ کرانے سے انکار کردیاہے۔
پبلک ٹی وی نے یہ خبر دی ہے۔ ٹھیک اسی طرح جمعہ کے روز ضلع کے اہلکاروں نے بھٹکل کے مسلم اکثریتی والے علاقے میں میڈیکل چیک آپ کا انتظام کیاتھا۔
جمعہ کے روز دوبئی سے واپس لوٹنے والے چار مسلم نوجوان جن سے احتیاطی اقدامات کے طور پر میڈیکل جانچ کے لئے آنے کااستفسار کیاگیاتھا۔
قبل ازیں ایک اور شخص جو بھٹکل سے شہر واپس لوٹا تھا پر وباء کے اثرات ساتھ لے کر گھومنے کا شبہ ظاہر کیاگیاہے۔
تاہم مذکورہ چا رمسلم نوجوانوں نے طبی عملے کو دھمکایا اور انہیں واپس لوٹ جانے کا استفسار کیا۔
مذکورہ مسلم نوجوانوں نے کسی بھی قسم کا ٹسٹ کرنے سے انکار کیااوراسلام میں اس کی عدم اجازت کا حوالہ بھی دیاہے