کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون کو صحت مند لڑکی تولد

,

   

ہربن: کرونا وائرس سے متاثرہ ایک خاتون نے شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ یانگ کے ایک ہاسپٹل میں ایک صحت مندلڑکی تولد ہوئی۔ یہ اطلاع ژنہوا نیوز ایجنسی نے دی ہے۔ صوبائی دارالحکومت سٹی ہربن نمبر 6 ہاسپٹل کے نائب سربراہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 38 ہفتوں حاملہ خاتون کو شدید بخار لاحق تھا۔ انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا کرونا وائرس کا ٹسٹ کیا گیا جہاں پر ان کا مثبت نتیجہ آیا۔

اس رپورٹ کا پتہ چلتے ہی ڈاکٹرس نے فوری ان کا آپریشن کرتے ہوئے لڑکی کو بچانے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹرس نے فوری ان کا آپریشن کرتے ہوئے بچی کو باہر نکال لیا گیا۔ لڑکی ٹسٹ کیا گیا جہاں وہ کورونا وائرس سے محفوظ بتائی گئی۔ ڈاکٹرس کے مطابق ماں بھی صحتیابی کی جانب آرہی ہیں۔ ہاسپٹل انتظامیہ ماں کا شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔