کرونا وائرس کے تازہ معاملات منظرعام پر ٓنے کے بعد چین کے کاونٹی کو کیامہر بند

,

   

بیجنگ۔ کرونا وائرس کے تازہ معاملات منظرعام پر آنے کے بعد مذکورہ چینی حکومت نے انسکین کاونٹی کو ”مہر بند‘’کردیاہے۔

شانگھائی کے اخبارجیفنگ ڈیلی کے حوالے سے مذکورہ ساوتھ چین مارننگ پوسٹ نے جانکاری دی ہے کہ کرونا کے 13نئے معاملات سامنے آنے کے بعد انسکین کے 400,000باشندوں کو سخت تحدیدات میں رکھا گیا ہے جس کا راست تعلق زنفادی مارکٹ کلسٹر سے ہے
علامتوں والے لوگ

علاقے کے مزید پانچ لوگ جن کے اندر علامتیں پائی گئی ہیں‘ وائرس سے انہیں متاثر قراردیاگیاہے۔

انسکین باشندوں پر نافذ نئے قواعد کے مطابق اسپتال کے عالمی وباء کو روکنے کے کام پر مامور لوگوں کے علاوہ کسی کو بھی گھر وں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔