نئی دہلی۔ نیپال میں نوویل کرونا وائرس کے معاملات کی توثیق کے بعد مذکورہ مرکزی وزیر صحت نے اسی کے ساتھ نیپال کے سرحدی علاقوں میں چوکسی تیز کردی ہے۔ وزیر صحت نے پیر کے روم جانکاری دی ہے کہ مغربی بنگال میں پانی ٹنکی جو نیپال سے داخل ہونے کا راستہ ہے پر حالیہ عرصہ میں صحت کی ٹیم کو متعین کردیاگیاہے۔
مذکورہ منسٹری نے ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ ”نیپال میں کرونا وائرس کے معاملات کی تصدیق کے بعد (مغربی بنگال) میں پانی کی ٹانکی علاقے میں چوکسی سخت کردی گئی ہے جو نیپال سے داخل ہونے کا راستہ ہے“۔
قبل ازیں ہفتہ کے روز وزارت نے پڑوسی ملک نیپال میں کرونا وائرسکے متعلق معاملہ کی تصدیق پر مشتمل ردعمل میں جانکاری ہے کہ ہندوستان نے نیپال سے جڑے سرحدی اضلاعوں میں احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں۔
مذکورہ منسٹری نے کہاہے کہ طبی ماہرین کی ٹیم نیپال کے جھولا گھاٹ اور اتراکھنڈ کے پتروگڑھ ضلع کے جوالجیبی اؤٹ پوسٹ پر متعین کی گئی ہے۔
ہندوستان میں وائرس کو آنے سے روکنے کے اقدامات کے طور پر ممبئی ائیرپورٹ پر منسٹری کی جانب سے سائن بورڈس نصب کئے گئے ہیں جس میں مسافرین کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ خود جانکاری دیں اوراڈوائزری کے مطابق کام کرتے ہوئے اس وائرس سے بچیں۔وزرات صحت کے مطابق29707جملہ مسافرین 137فلائیٹس سے ائے ہیں ان کی جانچ کی گئی۔
خوش قسمتی کی بات ہے کہ کوئی کرونا وائرس کا معاملہ آج تک نہیں ملا ہے۔پیر کے روز چین کے صحت انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق 2744معاملات کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘ جس میں 461حساس ہیں اور 5794مشتبہ معاملات درج ہیں۔
اس خطرناک وائرس کی وجہہ سے چین میں اب تک 80اموات ہوئے ہیں
۔کئی ہندوستانی وہان میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جو وباء کی وجہہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے کہاکہ خارجی منسٹری ان طلبہ سے مسلسل بات کررہی ہے۔