کروڑی سنگھ بینسلا بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے گوجر لیڈر کروڑی سنگھ بینسلا چہارشنبہ کو یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ۔ بینسلا کو بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور انسانی وسائل اور ترقیات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر بھی موجود تھے ۔ مسٹر بینسلا کے ساتھ ان کے بیٹے وجئے بینسلا بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر مسٹر بینسلا نے کہا کہ گوجروں کو نوکری میں ریزرویشن دینے کی مانگ کے سلسلہ میں وہ گزشتہ 14 سال سے تحریک چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر ہوکر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ اور انہیں کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے ۔مسٹر بینسلا فوج میں رہے ہیں۔ رٹائرمنٹ کے بعد سے وہ سماجی کاموں سے جڑے ہوئے ہیں۔