بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ گرفتاری تنصیبات کے مقررہ وقت سے زیادہ تک کی مدد کے لئے پاس رکھنے اور کویڈ قواعدی کی خلاف ورزی کرنے کی وجہہ سے کی گئی ہے
ممبئی۔سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رائنا اور ریتک روشن کی سابقہ بیوی سوسانی خان کو ممبئی کلب میں دھاوے کے بعد ممبئی میں گرفتار کرلیاگیاہے۔ بتایاجارہا ہے کہ دونوں کو ضمانت پر رہا بھی کردیاگیاہے۔
بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ گرفتاری تنصیبات کے مقررہ وقت سے زیادہ تک کی مدد کے لئے پاس رکھنے اور کویڈ قواعدی کی خلاف ورزی کرنے کی وجہہ سے کی گئی ہے۔انڈیا ٹوڈے کی خبر کے بموجب اندھیرے کے ہوٹل جے ڈبلیومیروٹ کے ممبئی ڈراگن فلائی کلب میں ایک دھاوا کیاگیاتھا۔
منگل کے روز 2بجے کے وقت میں یہ دھاوا کیاگیاتھا۔ وبائی ایکٹ‘ ممبئی پولیس ایکٹ اور ائی پی سی کی دفعہ 188کے تحت یہ جملہ34لوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہیں جس میں سریش رائنا اور سوسانی خان کے علاوہ کلب کے سات اسٹاف ممبرس بھی شامل ہیں۔
پنجاب کے گلوکار گروراندھاوا کو بھی اس دھاوے میں گرفتار کیاگیاہے۔ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ 34لوگ جس میں کرکٹر سریش رائنا شامل ہیں پر دفعہ 188‘269‘اور34ائی پی سی کے دفعات کے تحت این ایم ڈی اے نے مقدمات درج کئے ہیں۔
درایں اثناء اسی سال اگست میں دھونی کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرنے والے سریش رائنا اپنے گھراترپردیش کے لئے سید مشتاق علی ٹرافی کی نمائندگی کے لئے پورا تیار ہیں جس کی شروعات10جنوری سے ہونے والی ہے۔دوسری جانب باندرہ پولیس اسٹیشن پہنچ کرحال ہی میں سوسانی خان نے سرخیاں بٹوریں تھیں۔
ایک وائرل ویڈیو میں وہ ائی اے ایس افیسر ابھیشک سنگھ کے ساتھ باندرہ پولیس اسٹیشن میں امکانی تزین نو کے کام کے لئے ریکارڈنگ کرتی ہوئی دیکھائی دے رہی تھیں۔
مگر نٹیزن نے قیاس لگایا اور سوسانی خان کو بالی ووڈ میں جاری منشیات کی جانچ کے معاملے سے جوڑے دیا۔ بعض صارفین نے گمان لگایا تھا کہ انہیں این سی بی نے طلب کیاہے