کرکٹ سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب، دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے کرکٹ سٹہ بازوںکے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ہے اور دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر ایم اے جاوید کی ٹیم نے چراغ علی لین کے ایک مکان پر دھاوا کیا اور دو افراد 35 سالہ وشال قمر الدین جوناراؤ عرف وشال ساکن چراغ علی لین اور 41 سالہ رحیم شہاب الدین نریدھانی ساکن چراغ علی لین کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ احمد علی ڈوڈلی مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 20,100 روپئے نقد رقم، تین سیل فون ضبط کرلئے۔ گرفتار افراد کرکٹ پر سٹہ لگائی جانے والی رقم کو وصول کرنے کے بعد اس رقم کو اصل بکی احمد ڈوڈلی کے حوالے کرتے تھے اور یہ لوگ شارجہ میں جاری چینائی اور ممبئی کے درمیان کرکٹ میاچ پر سٹہ چلارہے تھے۔ ٹاسک فورس ٹیم نے انہیں عابڈز پولیس کے حوالے کردیا۔