کرکٹ کھیلنے کے دوران سافٹ ویر انجینئر کی موت

   

حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) مہیشورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک سافٹ ویر ملازم فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ کے سنجے ساکن گچی باؤلی جس کا تعلق آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم سے ہے۔ 2 مارچ کو وہ مہیشورم علاقہ گنڈوپلی میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اچانک گرپڑا۔ سنجے کو فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس مہیشورم نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب