کرکٹ کھیلنے کے دوران قلب پر حملہ ، سافٹ ویئر انجینئر کی موت

   

حیدرآباد : /7 مئی (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ مہیشورم میں پیش آئے ایک واقعہ میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک سافٹ ویئر ملازم کے قلب پر حملہ کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے 26 سالہ ایم منی کنٹا جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم سے تھا اور پیشہ سے سافٹ ویئر انجنیئر تھا ۔ وہ مہیشورم کے علاقہ میں واقع ایس ایس مینس ہاسٹل میں مقیم تھا اور ہر ہفتہ اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلا کرتا تھا ۔ ہفتہ کے دن وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ ٹورنمنٹ کھیل رہا تھا کہ کھیل کے دوران اچانک وہ گر پڑا ۔ دوستوں نے اسے فوری وہاں کے ایک دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے قلب پر حملہ کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس مہیشورم نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ب