کریمی فروٹ چاٹ

   

اجزا :مکس فروٹ تین پیالی، نمک ایک چٹکی، چینی دو کھانے کے چمچہ، فریش کریم ایک پیالی، کھجور چار سے چھ عدد، اخروٹ آدھی پیالی۔
ترکیب :تمام پھلوں کو مختلف شیپ میں کاٹ لیں۔ان پر نمک اور ایک کھانے کا چمچہ چینی چھڑک کر رکھ دیں۔کریم کو صاف خشک پیالے میں نکال کر اس میں چینی ڈال کر ٹھنڈی کرنے رکھ دیں۔کھجوروں کو باریک کاٹ لیں اور اخروٹ کی گری کو موٹا کوٹ لیں۔کریم کو الیکٹرک بیٹر سے سخت ہونے تک پھینٹ لیں اور اس میں ہلکے ہاتھ سے کٹے ہوئے پھلوں کو ملا لیں۔