کریم نگر بھائی چارہ کے ساتھ ترقی کی سمت گامزن

   

فیڈریشن آف مسلم آرگنائزیشن کی جانب سے تہنیتی تقریب، گنگولا کملاکر کا خطاب

کریم نگر۔/21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر گنگولاکملاکر نے کہاکہ کریم نگر کئی ترقیاتی کام انجام دیے جا چکے ہیں صاف ستھری سڑکیں، خوب صورت آئی لینڈ س کلین گرین سٹی وغیرہ ترقی تب ہی ممکن ہو سکی جب امن آمان بھائی چارگی ہو ہم بھائی چارگی سے زندگی بسر کرتے ہوے ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ فیڈریشن آف مسلم آرگنائزیشن کریم نگر کی جانب سے جمعہ کی شام مقامی فنکشن ہال نیشنل پیلیس میں فیڈریشن کے صدر و سینئر بی آر ایس لیڈر ایڈوکیٹ محمد جمیل الدین کی صدارت میں تہنیتی تقریب میں منعقد کی گئی۔ جمیل الدین کی نمائدگی پر وزیر گنگوکلا کملاکر نے حال ہی میں نزد کتہ پلی حویلی عقب سرکاری میڈیکل کالج 8ایکر اراضی عیدگاہ کو دے جانے کے ضمن میں تہنیت پیش کی گئی۔ اس پروگرام کے صدر مظہر محی الدین ساجد نے کریم نگر کے مسلمانوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ فیڈریشن کے سیکرٹری ایڈوکیٹ جمیل احمد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر گنگولاکملاکر کو سیکولر قائد قرار دیا۔ سابقہ ڈپٹی مئیر عباس سمیع، غلام احمد حسین،مفتی یونس القاسمی،مفتی غیاث محی الدین،مفتی سید شاہ محمد قادری، حافظ منقبت شاہ خاں،عرفان الحق، نسیم الدین،و دیگر تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کا آغاز قاری مولانا مفتی سید شاہ محمد قادری نے کی نعت پاک نذرانہ صابر کاغذ نگری نے پیش کی۔