کریم نگر میںدوسرا حج تربیتی پروگرام

   

کریم نگر /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کے بموجب ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کے زیراہتمام دوسرا حج تربیتی پروگرام 10/مارچ2024 بروز اتوار جناب محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کی صدارت نیشنل فنکشن پیالیس حسینی پورہ کریم نگر میں منعقد کیا جارہاہے۔ جس میں مہمان خصوصی مفتی سید آصف الدین ندوی حیدرآباد مناسک حج پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پروجیکٹر کے ذریعہ عملی تربیت دیں گے۔ ان کے علاوہ مقامی علمائے کرام میں مولانا خواجہ علیم الدین نظامی ناظم اعلٰی مدرسہ انوار العلوم کریم نگر ،مولانا خواجہ کلیم الدین اسدی ناظم اعلٰی مدرسہ جامعہ صدیقیہ فیض العلم،مفتی غیاث محی الدین ناظم اعلٰی مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر ، مولانا محمد عبد الحی شعیب لطیفی جماعت اسلامی شامل ہیں۔ مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری حج سوسائٹی ، محمد شفیع الدین معاون صدر حج سوسائٹی نے متحدہ ضلع کریم نگر کے عازمین حج سے شرکت کی خواہش کی ہے کہ وہ باپابندی وقت شرکت فرماکر خدمت کا موقعہ عنایت فرمائیں۔
ویلڈنگ ورکشاپ اونرز ایسوسی ایشن کا حلف برداری کا پروگرام
کریم نگر /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ویلڈنگ ورکشاپ اونرس اسوسی ایشن کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کی حلف برداری کی تقریب منگل کو مقامی نیشنل پیلس میں منعقد ہوئی۔ ایسوسی ایشن کے صدر نامپلی سرینواس، نائب صدر سید اسماعیل، سکریٹری محمد اظہر الدین فیصل، 2024 سے 2029 تک کی مدت کیلئے منتخب ہوئے۔