کریم نگر میں آج ٹی آر ایس کا پہلا مشاورتی اجلاس

   

ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کی شرکت سے کارکنوں میں جوش و خروش : ایٹالہ راجندر

کریم نگر ۔ /5 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دہلی کے مرکزی حکومت میں اس بار ارکان پارلیمنٹ کا اہم رول ہوگا ۔ دوسری جانب کے ٹی آر کو ریاستی کارگزار صدر کے عہدہ کے ساتھ ٹی آر ایس پارٹی کی باگ ڈور حوالے کردی گئی ہے ۔ پارلیمانی چناؤ میں امیدواروں کی کامیابی کی تمام تر ذمہ داری کریم نگر پہلی مرتبہ آمد اور ریاست بھر میں پہلا مشاور تی اجلاس آئندہ کے لائحہ عمل کی منصوبہ بندی پارٹی قائدین ، کارکنوں کی کس طرح کی ذمہ داری ہوگی ۔ اس خبر کے ساتھ ہی ٹی آر ایس کے کارکنوں میں جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے ۔ یہ دیکھتے ہوئے ٹی آر ایس قائدین کا کہنا ہے کہ ٹی آر ایس کی کامیابی میں اب کچھ شک و شبہ کا امکان نہیں رہا ہے ۔ کل کی سمت کا تعین کے ٹی آر کی قیادت میں طئے پائے گی ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا جلسہ گاہ کے انتظامات کی تنقیح کرنے کے بعد انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج سیاسی ماحول میں تبدیلی پیدا ہورہی ہے ۔ آنے والے چناؤ میں کسی بھی قومی سطح کی سیاسی پارٹی کو حکومت کی تشکیل کیلئے اکثریت کاحصول مشکل ہے ۔ ایسے میں علاقائی پارٹیوں کے تعاون کی ضرورت شدید ہوگی ۔ اسی لئے ہر علاقائی پارٹی اپنی اپنی کوشش کررہی ہے ۔ اس لئے کہ جس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ زیادہ ہوں گے ۔ ان کا کلیدی رول حکومت کے قیام میں ہوگا ۔ ان حالات کا پہلے سے اندازہ لگاتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے فیڈرل کو آگے لاتے ہوئے علاقائی اور قومی پارٹی کے تعاون کی کوشش شروع کردی ہے ، اس میں ٹی آر ایس کامیاب ہورہی ہے ۔ کے سی آر ملکی سطح پر اہم رول نبھارہے ہیں ۔ اب ریاستی عوام پچھلے 14 سال سے جس طرح تعاون کرتے آرہے ہیں اس پارلیمانی چناؤ میں بھی ٹی آر ایس کو 16 نشستوں پر قبضہ دلادیں گے ۔ اس کا ہمیں یقین ہے ۔ ریاستی ورکنگ پریسیڈنگ کے ٹی آر کی یہ پہلی میٹنگ ہے ۔ دوسری جانب مرکز میں ٹی آر ایس کا کردار معہ سیاسی تجربہ طریقہ کار کیا ہوگا منصوبہ فراہم ہوگا ۔ اس تعلق سے ملک بھر کی چھوٹی بڑی سبھی سیاسی پارٹیوں ، مبصرین کی نگاہیں اور توجہ کریم نگر کے اجلاس پر ہیں ۔ اس بات کو ایٹالہ راجندر نے واضح کیا ۔