کریم نگر میں تمباکو سے بنی اشیاء کی منتقلی کے خلاف کارروائی ‘ ٹاسک فورس کے دھاوے

   

کریم نگر ۔ 11؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ٹاسک فورس نے غیر مجاز طور پر منتقل کر رہے منموعہ گھٹکا دیگر تمباکو کی بنی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ رائے پٹنم کے متوطن راجابکتولا سدھاکر ہاوزنگ بورڈ کالونی کے رہنے والے اے ناگا بھوشنم ممنوعہ گٹکا تمباکو سے بنی اشیاء منچریال زیڈے پلی کے رہنے والے شیخ امام کے ہاں سے بھاری مقدار میں خریدی کر کے کریم نگر کو لارہے تھے ان کے پرانی پہچان والے کرانہ شاپ چلا رہے دوستوں کو آٹو ٹی ایس 21 ٹی 5112 کے ذریعہ سربراہ کر تے ہوئے کاروبار کے ذریعہ منافع کما رہے تھے ‘مانا کندوز منڈل میں گھٹکا تمباکو کی اشیاء کا کاروبار کافی اچھا چلائے جانے کی خبر ملنے پر ٹاسک فورس مانا کنڈور پولیس نے اس پر نگرانی رکھنا شروع کی ۔ منگل کی صبح 11-30 بجے سدھاکر ‘ ناگابھوشنم آٹو ڈرائیور کے راجو تینوں آٹو میں گھٹکا اور دیگر تمباکو کی تیار کردہ ممنوعہ اشیاء لے جا رہے تھے پکڑے گئے ۔ 168750 مالیتی گھٹکا کا ضبط کر لئے ۔ شیخ امام فرار ہوگیا ۔ ماناکنڈوز پولیس اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔