کریم نگر: کریم نگر پولیس کمشنر وی ستیا نارائن نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں ’’ڈائیل 100‘‘ سرویس کے ذریعے 2668 شکایات درج کی گئی تھیں جو کہ فوری جواب دینے اور امن و امان سے متعلق مسائل کے حل کے لیے قائم کی گئی تھیں۔ ڈائیل 100 کے ذریعے ، چوری ، لڑائی جھگڑے ، سڑک حادثات ، قتل ، کوشش قتل ، خودکشی ، مفرور ، اغوا ، عصمت دری ، گھریلو تشدد ، بدکاری وغیرہ کی صورت میں ’’ڈائیل 100‘‘ خدمات استعمال کی جا رہی ہیں۔ ضلع میں 2668 شکایات موصول ہوئیں جس میں 47 پر مقدمے درج کیے گئے، کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ خواتین سے متعلق1161 جسمانی جرائم 62 خواتین کے خلاف جرائم 42 سڑک اور آتشزدگی کے املاک جرم 46 خودکشی 39 ، خودکشی کی کوششیں اور جائیدادوں کے جھگڑے 12 دیگر جرائم 2348 کل 2668. شامل ہیں ۔
انصاف فراہمی کیلئے متحرک رہنے پولیس عہدیداروں کو ہدایت
بھینسہ : بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے نے دفتر میں ڈیویژن کے سرکل انسپکٹران اور سب انسپکٹران آف پولیس کے ہمراہ کرائم ریویو اجلاس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے تمام ریکارڈس کا معائنہ اور تنقیح کی اور تمام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ڈیویژن میں امن و امان اور نظم ونسق کی برقراری کیلئے اپنی خدمات کو متحرک انداز میں بخوبی انجام دیں اورکسی بھی قسم کی لاپرواہی و غفلت ہرگز نہ برتے اور متاثرین کو فوری انصاف انصاف فراہمی کیلئے مقدمات کی جلد از جلد صاف و شفاف تحقیقات کرے۔