کریم نگر میں کلیانہ لکشمی چیکس کی تقسیم

   

کریم نگر۔ کلکٹریٹ آڈیٹوریم کریم نگر میں منعقدہ کلیانہ لکشمی چیکوں کے تقسیم پروگرام میں وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے متعارف کردہ کلیانہ لکشمی اسکیم کے ذریعہ لڑکیوں کی شادی کے لئے مدد فراہم کی جارہی ہے ، ریاست تلنگانہ کی تشکیل نو کے بعد عزت مآب وزیر اعلی کے سی آر نے متعدد اسکیمات کو متعارف کرتے ہوئے ان اسکیمات پر کامیاب عمل آوری کے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ، وزیر اعلی کے متعارف کردہ اسکیمات ملک گیر سطح پر مشعل راہ ثابت ہوئے ہیں۔ لڑکی کی شادی کے اخراجات کو لے کر والدین خوف و فکر میں مبتلا تھے ، وزیر اعلی کے سی آر نے انکے خوف و مشکل کے حل کیلئے کلیانہ لکشمی اسکیم کو متعارف کیا اور اسکے تحت لڑکی کی شادی کیلئے ایک لاکھ 116 روپئے فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت نے تمام طبقات کے بہبود کیلئیمتعددبہبودی اسکیمات کو نہ صرف متعارف کیا ہے بلکہ انکی کامیاب عمل آوری کو یقینی بنایا ہے۔ بعد ازاں وزیر موصوف نے کتہ پلی منڈل کے ایک مستفید کو 1 لاکھ 116 روپئے کاچیک ، کریم نگر رورل منڈل کے 44 مستفید میں 44 لاکھ 5 ہزار 104 ، کریم نگر اربن کے 84 مستفید میں 84 لاکھ 9 ہزار 744 روپیوں کے کلیانہ لکشمی چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی۔اس پروگرام میں جملہ 129 استفادہ کنندگان میں ایک کروڑ 29 لاکھ 14 ہزار 964 رقم کے حامل چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مئیر سنیل راؤ ، کتہ پلی میونسپل چئیرمین ردراراجو ، کارپوریٹروں ، سرپنچوں ، عوامی نمائندوں و دیگر نے شرکت کی۔