کریم نگر کارپوریشن چناؤ پر ہائی کورٹ کا اسٹے

   

دوبارہ ڈیویژنوں کی تقسیم اور ووٹرس کے اعداد شمار کے احکام

کریم نگر ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کریم نگر کارپوریشن چناؤ کو عارضی طور پر روکتے ہوئے ہائی کورٹ جج نوین راؤ نے احکام جاری کئے ہیں ۔ ڈیویژنس کی تقسیم ، ووٹرس کی فہرست میں کئی غلطیاں ہونے کی بات سامنے آئی ہے جس کو ابتدائی جانچ میں نشاندہی کرتے ہوئے عدالت نے عوام سے دوبارہ شکایتوں اور اعتراضات حاصل کرتے ہوئے دوبارہ ووٹرس لسٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ایک دو دن میں چناؤ کی تاریخ کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ اب ایسے وقت میں اچانک ہائی کورٹ کی جانب سے Stay کی وجہ سے سیاسی طبقات میں الجھن پیدا کردی ہے ۔ ڈیویژن کی تقسیم چناؤ قاعدے کے تحت نہیں ہے اور دیگر اعتراضات پائے گئے ہیں ۔ ڈیویژن کی حد بندی ، دوبارہ نظم کے سلسلہ میں برسر اقتدار پارٹی بشمول کارپوریٹرس کے ساتھ 103 افراد نے اعتراض کرتے ہوئے کارپوریشن آفیسر کلکٹر سرفراز احمد اور کمشنر کو شکایتی درخواست دی ۔ جس کے مطابق آئی ہوئی 76 درخواستوں کی جانچ کی ۔ خلاف ورزی کو درست کرتے ہوئے کمشنر نے دوسرا مسودہ جاری کیا تھا ۔ اس کے بعد چناؤ کمیشن کے حکم پر بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی خاتون ووٹرس کے اعداد و شمار کے بعد ڈیویژن کے حساب سے جاریہ ماہ کی 10 تاریخ کو ووٹرس کے مسودہ کی اجرائی عمل میں لائی گئی ۔ اب ووٹرس لسٹ کے مسودہ پر بھی اعتراض ہے ۔ اسے غلطیوں کا بھنڈار اور بے کار بتایا جارہا ہے ۔ تحریری طور پر دی گئی درخواستوں کے معائنہ کے بعد 17 کو دوبارہ اعلان کیا گیا اور اب یہ کہا گیا کہ غلطیوں کی درستگی ہوئی ہی نہیں ہے ۔ پدما نگر ٹی سیتارام پور ، نگار گٹوپلی سدا شیو پلی الگنور گرام پنچایتوں کو شامل کرلیے جانے پر کریم نگر کارپوریشن کے 50 ڈیویژن سے اب 60 ڈیویژن بن چکے ہیں ۔ لیکن 5 ڈیویژنوں کی تبدیلی ترمیم تقسیم کے پہلے دن سے اب تک اس پر اعتراضات کیے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں برسر اقتدار پارٹی کا دباؤ تھا چنانچہ ان کی ترقی کے ڈیویژن کی تقسیم ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں جملہ 15 افراد نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اب عارضی طور پر چناؤ کو روک دیا گیا ہے ۔ ریاست میں کچھ میونسپل میں وارڈ ڈیویژن کی دوبارہ تشکیل ہیں ووٹرس کی فہرست میں کچھ غلطیاں ہوچکی ہیں ہائی کورٹ میں داخل کردہ پٹیشن میں ظاہر کیے جانے کی وجہ کریم نگر کارپوریشن کے بشمول کچھ اور میونسپل کے چناؤ کو عارضی طور پر روکتے ہوئے ہائی کورٹ نے احکامات جاری کئے ہیں چنانچہ ہائی کورٹ کے احکامات مطابق ہی چناؤ ہوں گے کریم نگر کمشنر نے کہا ہے ۔۔