سوہا نے انسٹاگرام پر دونوں کزنس کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ اس تصویر میں تمیور کیمرے کی طرف ٹک ٹکی لگائی ہوئے دیکھ رہے ہیں جبکہ انایا اپنے بھائی کی طرف راغب ہے
ممبئی۔ کرینا کپور خان اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے پیرکے روز رکشا بندھن سے متعلق اپنے بچوں تیمور او رانایا کے ساتھ سوشیل میڈیاپر تصویریں شیئر کی ہیں۔
سوہا نے انسٹاگرام پر دونوں کزنس کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔ اس تصویر میں تمیور کیمرے کی طرف ٹک ٹکی لگائی ہوئے دیکھ رہے ہیں جبکہ انایا اپنے بھائی کی طرف راغب ہے۔
سوہا نے اس تصویر کو کیپشن دیا کہ”گیند اور میرے کارنر پر۔
رکشابندھن کی مبارکباد“۔ کرینا نے تصویر ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کی جس سے ان کے جذبات ظاہر ہورہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ”اننی یہ سونچ رہی ہے کہ ٹیم کس طرح متوجہہ ہے“۔
کرینا کی شادی سوہا کے بھائی اداکار سیف علی خان سے ہوئی ہے جبکہ سوہا نے کونال کیموسے شادی کی ہے۔
کرینا کے گھر 2016میں تیمور نے جنم لیا جبکہ سوہا کو ایک سال بعد انایا پیدا ہوئی ہے