کرینا کپور خان کی زندگی کے لئے ’ایسٹر خرگوش‘کے طور پر تیمور اور سیف علی خان کادلفریب انداز

,

   

ممبئی۔عالمی وباء کرونا وائرس جس نے عالمی سطح پر 109,920کی جانیں لی ہیں اور1794641لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں‘ مذکورہ ساری دنیا اپنے گھروں میں رہ کر ایسٹر کا جشن منارہی ہیں‘ بالی ووڈ اداکارہ کرینا کپور خان بھی گھر میں رہ کر اپنے معصوم بیٹے تیمور علی خان اور شوہر سیف علی خان کے ساتھ ایسٹر کا جشن منارہی ہیں۔

گڈ نیوز فلم کی اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لئے سیف علی خان او رتیمور علی خان کے ساتھ اپنی کچھ”ایسٹر خرگوش“ تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔ کرینا نے انسٹاگرام پر تیمور او رسیف کی تصویریں شیئر کیں۔

اس دلفریب تصویر میں تیمور کا چہرہ خرگوش کی پینٹنگ والا ہے اور سیف اس کے پیچھے بیٹھا تیمور کو پیار سے دیکھ رہے ہیں۔

تصویر شیئر کرنے والی مذکورہ ویب سائیڈ جس پر کرینا کے 432فالورس ہیں پر کرینا نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ”میرے ایسٹر خرگوش زندگی کی خوشی کے لئے سب کو ایسٹر مبارک‘ گھر میں رہیں‘ محفوظ رہیں“

کرینا کو یہ تصویر بہت پسند ائی او رانہوں نے کمنڈ کے سیکشن میں تین دل بھی پوسٹ کئے۔ جب سے کرینا انسٹاگرام پر سرگرم ہوئی ہیں وہ ائے دن تیمور او رسیف کی تصویریں شیئر کرتی رہتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک پرانے تصویر جس میں تیمور اور سیف ساحل پر ہیں پوسٹ کی تھیں

درایں اثناء فلموں کے حساب سے کرینا کو آخری مرتبہ ”انگریزی میڈیم“ فلم میں عرفان خان کے ساتھ کام کرتے دیکھا گیاتھا‘ ان کی اگلی فلم عامر خان کے ساتھ ہوگی جس کا نام ”لال سنگھ چڈھا“ ہے جو ہالی ووڈ فلم ”فارسٹ گمپ“ کا ہندی میں تیار کی جانے والی فلم ہے