کسانوں کی فلاح و بہبود سے کانگریس حکومت غافل

   

سنگا ریڈی میں بی آر ایس پارٹی کا احتجاج چنتا پربھاکر کا خطاب
سنگاریڈی 3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرک نیوز ) کانگریس حکومت عوام سے کیے گئے چھ ضمانتوں اور وعدوں پر عمل درآمد میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، سنگاریڈی کے بی آر ایس رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے یہ الزام عائد کیا۔ے کسانوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بی آر ایس کی جانب سے سنگاریڈی کلکٹریٹ کے سامنے کسان بیداری اجلاس اور ’’ونٹا وارپو‘‘ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں کسانوں اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔ چنتا پربھاکر نے کہا کہ سابق کے سی آر حکومت نے کسان بندھو، کسان بیمہ اور 24 گھنٹے مفت بجلی جیسی اسکیموں کے ذریعے کسانوں کو سہارا دیا تھا، لیکن موجودہ حکومت میں کسان کھاد اور دیگر زرعی ضروریات کے لیے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کیے بغیر 1000 دن کی حکمرانی کا جشن منانے کی بات کر رہی ہے، جو قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اپنے تمام وعدے پورے کرے، بصورت دیگر کسانوں کے حق میں بی آر ایس کی جدوجہد جاری رہے گی۔