کسانوں کے مکانات کے انہدام پر بامبے ہائیکورٹ کا حکم التواء

   

اورنگ آباد: بیڑ ضلع کے آشٹی کے ایک گاوں میں پولس اور انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی مذبح خانوں کے نام پر کسانوں کے مکانات منہدم کرنے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کے جسٹس منگیش ایس پاٹل اور جسٹس شیلیش پی برہمے نے روک لگادی ۔ اور صورتحال کو ’جوں کا توں‘ (STATUS QUO) برقرار رکھنے کے احکاما ت جاری کئے ۔ بیڑ ضلع کے آشٹی تعلقہ کے کھڑھکت گاؤں کے عزیز اسماعیل پٹھان، رئیس جبار شیخ، عرفان مصطفی قریشی، علی محبوب قریشی اور شہیر ہارون قریشی، کسانوں نے ایڈوکیٹ سعید ایس شیخ اور ایڈووکیٹ عاقب قریشی کی وساطت سے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ ایک فوجداری درخواست دائر کی ہے ۔