کسانوں کے کھاتوں میں 4720 کروڑ جمع کروانے کا اعلان

   

لکھنؤ :وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت اترپردیش کے دو کروڑ 36 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں 4720 کروڑ روپے منتقل کریں گے ۔ اگست ، ستمبر ، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے لیے فی کسان دو ہزار روپے بھیجے جائیں گے ۔سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت تقریبا 18 لاکھ کسانوں کو 32500 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ اس میں وہ کسان بھی شامل ہیں ، جنہیں ایک مرتبہ سے لے کر آٹھ مرتبہ فنڈ دیا گیا ہے ۔ اسی طرح دو کروڑ سے زیادہ کسان پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے وابستہ ہیں اور اس اسکیم کے تحت 25 لاکھ 60 ہزار سے زائد کسانوں کو 2208 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ یوگی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں ساڑھے چار سالوں میں کسانوں کو کئی گنا رقم دی ہے ۔ ریاست میں پہلی بار 433.86 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ اناج خریدا گیا ہے اور 7823357 کسانوں کو 78000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ادائیگی کی گئی ہے ۔ کسانوں کو 3 لاکھ 92 ہزار کروڑ روپے کا فصل قرضہ ادا کیا گیا ہے اور 36 ہزار کروڑ روپے سے 86 لاکھ کسانوں کا قرض معاف کیا گیا ہے ۔