سنگھو سرحد پر ہر فرد اورہر گاڑی کی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔
نئی دہلی۔ پیر کے روز قومی دارلحکومت کے جنتر منتر پر کسانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیاہے جہاں پران کی ”مہاپنچایت“ ہونے والی ہے جس کے پیش نظر دہلی کی سرحدوں بالخصوص غازی پور میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیاہے‘ جہاں پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔
اس اجلاس کااہتمام سمیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) اور دیگر کسان گروپوں نے کیاہے۔
اترپردیش‘ ہریانہ‘ پنجاب اور دیگر ریاستوں کے کسان صدر جمہوری کو ایک یادواشت پیش کریں گے تاکہ ان کے مطالبات جو بے روزگاری‘ مہنگائی اوردیگر مسائل پر مشتمل ہیں اس کے حل کی گوہار لگائیں گے۔
دہلی پولیس نے سنگھو اورغازی پور سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ کردیاہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کو روبعمل لایاہے۔سنگھو سرحد پر ہر فرد اورہر گاڑی کی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔
دہلی پولیس کا کہناہے کہ قومی درالحکومت بھر میں ٹریفک کا مسئلہ اورناخوشگوار واقعہ کی وجہہ بن سکتے ہیں اس کے لئے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ درالحکومت بھر میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
دپیندرا پاٹھک‘ اسپیشل پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈرنے جنتر منتر پر جمع نہ ہونے کی کسانوں سے اپیل کی ہے۔