کسان کی خود کشی

   

بیدر۔ بسواکلیان تعلقہ کے گوکل کے پرکاش کلیانی (48سالہ) نے منگل کو پھانسی ڈال کر خودکشی کرلی ۔ کھیت میں واقع درخت پر پھندا لگاکرخودکشی کرلی ۔ چار ایکٹر زمین پر لڑکی کی شادی کے لئے وہ قرض لے چکاتھا۔بسواکلیان دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیاہے۔


مقروض شخص کی خودکشی
بیدر۔ چٹگوپہ تعلقہ کے مدرگی دیہات کے ایک شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پانڈونگ مریپا (55سالہ) شخص نے خودکشی کی ہے جس کے لئے اس نے ایک غیرآباد گھر کا انتخاب کیاتھا۔ کئی ماہ قبل وہ خانگی افراد سے لڑکی کی شادی کے لئے قرض لے چکاتھا۔ جس کے سبب 4-5دن قبل پھانسی ڈال کر اس نے خودکشی کرلی ہوگی ایسا اندازہ لگایاجارہاہے۔ گھر سے بدبو آنے کے سبب گاؤں والوں نے پولیس کو فون کیا۔ پولیس کے جائے حادثہ پہنچنے پر نعش کاپتہ چلا۔ پٹن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیاہے۔ واضح رہے کہ متوفی شخص کی بیوی، تین لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔