کسی بھی امریکی یا اسرائیلی حملے کو روکنے کیلئےایران میں نئے متبادل زیرغور

   

تہران: شام میں بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے اور شام اور لبنان میں اس کے اثر و رسوخ میں کمی کے بعد حزب اللہ کو شدید دھچکا پہنچا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ ایران اور اس کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کسی بھی امریکی یا اسرائیلی حملے کو روکنے کیلئے نئے آپشنز کا مطالعہ کر رہے ہیں۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق نئی انٹیلی جنس سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کی پراکسی فورسز کے خاتمے اور اس کے میزائل امریکی اور اسرائیلی دفاع میں داخل ہونے میں ناکام ہونے کے بعد فوج کسی بھی امریکی یا اسرائیلی حملے کو روکنے کیلئے نئے آپشنز کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔دریں اثناء￿ ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں نئی انٹیلی جنس نے امریکی حکام کو اس بات پر قائل کر دیا ہے کہ ملک کے سائنسدانوں کی ایک خفیہ ٹیم نیوکلیئر ہتھیار تیار کرنے کیلئے ایک تیز رفتار زیادہ ، قدیم نقطہ نظر کی تلاش کر رہی ہے۔ اگر تہران کی قیادت بم حاصل کرنے کی دوڑ کا فیصلہ کرتی ہے۔انٹیلی جنس اداروں نے بائیڈن انتظامیہ آخری مہینوں میں اس حوالے سے معلومات جمع کی تھی۔پھر اقتدار کی منتقلی کے دوران صدر ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم کو منتقل کیا گیا تھا۔