کسی بھی طبقہ کو مذہب کی بنیاد پر حقوق سے محروم کرنا ناانصافی

   

پرتاپ گڑھ ۔ آزادی کی آج ہم 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں ،مگر کیا ہم نے کبھی سوچا کہ اس 76 سال میں کیا کھویا کیا پایا ؟ سیکولر ملک میں مذہب کی بنیاد پر دلت طبقے کے مسلم و عیسائیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ لیکن کانگریس حکومت نے 1950 میں تعصب کے سبب دلت طبقے کے مسلم و عیسائیوں کو مذہب کی بنیاد پر دلت طبقے کو موصول آئینی حقوق سے محروم کرکے جو تفریق کی بنیاد ڈالی تھی ،آج اس سے فائدہ بی جے پی اٹھا رہی ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے دلت طبقے کے مسلم و عیسائیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کے متعلقہ میں اپنے ردعمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔