کسی کا بھی بیٹا ہو جہالت او ربد سلوکی ناقابل برداشت،اس طرح کے واقعات سے پارٹی کے بدنام ہونے کا باعث: وزیر اعظم نریندرمودی

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سینئر بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کے رکن اسمبلی کے فرزند کے ہاتھو ں ایک سرکاری عہدیداروں کو بیاٹ سے مارنے کے معاملہ میں سخت رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ جہالت او ربدسلوکی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جو کوئی بھی ہو خواہ وہ کسی کابھی بیٹاہو اس طرح کی جہالت او ربدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

من مانی نہیں چلے گی۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی آکاش وجئے ورگیہ کے ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی کرنے والی ٹیم پر بیاٹ سے حملہ کردیا۔ انہیں فوری گرفتار بھی کرلیاگیاتھا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ ان کے والد بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ہیں جب مودی نے یہ بات کہی تو وہ بھی اس وقت موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کے واقعا ت پارٹی کے لئے بدنامی کا باعث ہیں اور ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی سے غلطی ہوجاتی ہے تو اس میں ندامت کا احساس بھی ہونا چاہئے۔