کشائی گوڑہ میں ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی

   

حیدرآباد ۔25 مارچ (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ علاقہ میں ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ستیش نامی سافٹ ویر انجینئر نے اپنے دو بچوں اور بیوی کے ہمراہ خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی عوام نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 39 سالہ ستیش نے اپنی بیوی 35 سالہ ویدا اور 9 سالہ نیشی کیت اور 5 سالہ نہال کے ساتھ سائنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ تاہم ان کی اجتماعی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہیکہ بچوںکی خرابی صحت سے یہ خاندان کافی پریشان تھا۔ ہوسکتا ہے بچوں کی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع