کشمیر:خوشگوار موسم کے دوران برف و باراں کی پیشن گوئی

   

سری نگر : وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے دوران محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے ۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 اور7 مارچ کو بارشیں یا ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 مارچ کو خراب موسمی حالات سے کشمیر شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آسکتے ہیں جس سے ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل واقع ہوسکتی ہے ۔ادھر وادی میں جمعرات کو بھی موسم خوشگوار رہا اور دن بھر خوش کن دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں اور یہاں آئے بیرونی سیاحوں کو بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا۔وادی میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی جہاں مختلف تعمیراتی کام بحال ہوئے ہیں وہیں کسانوں کو بھی اپنے باغوں اور کھیتوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف دیکھا جا رہا ہے ۔موسم بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے ۔