نئی دہلی ،15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہاہے کہ جموں کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہونے کے بارے میں پوری دنیا میں شور مچارہی مودی حکومت کوبتانا چاہیے کہ کشمیر کو ملک کا اٹوٹ حصہ بنائے رکھنے میں تعاون کرنے والے مرکزی دھارے کے رہنماؤں کو حراست میں کس وجہ سے رکھاگیاہے ۔کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ جموں کشمیر میں مرکزی دھارے کے سبھی رہنما حراست میں ہیں ۔ان رہنماؤں نے کشمیر کو ملک کا حصہ بنائے رکھنے کے لیے مسلسل کام کیاہے اور اپنا اہم تعاون دیاہے ۔ان رہنماؤں کو حراست میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں ہے اور حکومت کو بتاناچاہئے کہ انھیں کس وجہ سے نظر بندکیاگیاہے۔