سری نگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے کیموہ گاوں میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب ہیپٹائٹس پھوٹنے سے ایک اور کمسن کی موت واقع ہوئی جبکہ کئی ایک کی رپورٹ مثبت آئی ۔بتادیں کہ اس سے قبل ترکہ تاچھلو میں وبائی مرض پھیلنے سے کمسن بچی کی موت واقع ہوئی تھی۔معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں وبائی بیماری پر قابو پانے کی خاطر متعدد ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے ۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کیموہ گاوں میں اتوار کی صبح اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ہیپٹائٹس انفکیشن کی وجہ سے سات سالہ کمسن لڑکے کی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو جے وی سی ہسپتال میں کمسن لڑکے کی موت واقع ہوئی ۔متوفی کیشناخت سات سالہ نیہان الطاف ولد الطاف احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سکول میں زیر تعلیم چھ طالب علموں کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ طالب علم کیسے اس وائرس سے متاثر ہوئے اس کی جانچ پڑتال کی خاطر ماہرین کی ٹیم کو روانہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ متاثرین میں سے دو کی موت واقع ہوئی جبکہ چار کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہیں۔