کشمیریوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کی ہندوستان سے ایران کے روحانی لیڈر کی اپیل

,

   

ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مزیدکہاکہ”کشمیر میں کشیدگی کو طویل مدت تک جاری رکھنے کے لئے انگریزوں نے جان بوجھ کر علاقے میں زخموں کو کھلا چھوڑدیاہے“

تہران۔ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ہندوستان پر زوردیا کہ وہ کشمیر کے متعلق ”ایک پالیسی“ اختیار کریں۔مزیدکہاکہ انہیں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کرنا چاہئے۔

ایرانی کے روحانی لیڈر نے یہ تبصرہ اس وقت کیاجب وہ ایران کے صدر او ران کی کابینہ کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ”کشمیر کے حالات‘ او رمسلمانوں کے متعلق تشویش“ ہے۔

انہوں نے کہاکہ”ہمارے ہندوستانی حکومت سے بہتر روابط ہیں‘ مذکورہ حکومت سے توقع ہے کہ وہ کشمیر عوام کی خدمت کے متعلق ایک پالیسی اختیا ر کریں گے‘ اور علاقے کے لوگوں پر ہونے والے مظالم اور تکلیف کو روکنے کاکام کیاجائے گا“۔

خامنہ ای نے برطانیہ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں مشکلات کے لئے برطانیہ ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”کشمیر کے موجودہ حالات اور ہندوستان وپاکستان کے درمیان میں کشیدگی برصغیر ہند کے متعلق برطانوی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”کشمیر میں کشیدگی کو طویل مدت تک جاری رکھنے کے لئے انگریزوں نے جان بوجھ کر علاقے میں زخموں کو کھلا چھوڑدیاہے“