لندن : کشمیری قائد پروفیسر نذیر احمد شال 77 برس کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کر گئے۔ میڈیا سرویس کے مطابق نذیر احمد گزشتہ 2 ماہ سے لندن کے ہاسپٹل میں زیرِ علاج تھے، وہ گردوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا تھے۔ کے ایم ایس کے مطابق پروفیسر نذیر احمد نے سیاسی اور سفارتی محاذ پر تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے لیے خدمات انجام دیں اور وہ حریت قائد سید علی گیلانی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ پروفیسر نذیر احمد شال شاعر، ادیب، صحافی، کالم نگار اور ماہر تعلیم تھے۔