کشمیری پنڈتوں کو ان کے مسیحاؤں نے ہی دھوکہ دیا : فاروق عبداللہ

   

جموں : نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نقل مکانی پر مجبور کشمیری پنڈتوں کو ان کے مسیحاؤں ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے ہی دھوکہ دیا ہے ۔ جموں میں ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے یہ وعدہ کیا کہ ان کی پارٹی کے اقتدار میں آنے پر کشمیری ہندوؤں مذہبی مقامات کے انتظامیہ سے متعلق بل کو وہ منظور کروائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے 2009 میں اس بل کو پیش کیا تھا ۔ ۔