جموں: کشمیر میں تعینات جموں کے ملازمین کی ٹرانسفر پالیسی کو فوری طورپر لاگو کرنے کے مطالبے کو لے کر پریس کلب جموں میں ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرئے کئے ۔بتادیں کہ ملازمین پچھلے 134دنوں سے مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں اوروہ جموں ٹرانسفر کرنے کا سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں۔میڈیا کے مطابق جموں پریس کلب کے باہر کشمیری پنڈت اور دوسرے ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے متعدد واقعات رونما ہونے کے بعد جموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین واپس اپنے گھر چلے گئے جس کے بعد وہ مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔